ختمِ نبوت اسلام کا بنیادی، قطعی اور اجماعی عقیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو تمام انبیاء و رسل کے سلسلے کا آخری نبی بنایا۔ آپ ﷺ کے بعد کسی بھی قسم کی نبوت، چاہے وہ کسی بھی نام سے پیش کی جائے، قیامت تک باطل اور ناممکن ہے۔
ترجمہ:
محمد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں،
بلکہ اللہ کے رسول اور تمام نبیوں کے آخری نبی ہیں۔
(سورۃ الاحزاب: 40)
ترجمہ:
میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
یہ حدیثِ مبارکہ ختمِ نبوت ﷺ پر
واضح، قطعی اور فیصلہ کن دلیل ہے۔
میں حلفاً اقرار کرتا ہوں کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں، آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں۔